قومی اسمبلی، ایک دن میں تین بار کورم کی نشاندہی کا نیا ریکارڈ قائم
اسلام آباد (مسائل نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک دن میں تین بار کورم کی نشاندہی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے شیخ فیاض الدین نے سات بج کر پچاس منٹ پر کورم کی نشاندہی کی لیکن حکومتی ممبران پورے تھے، اس دوران حکومت نے چھ منظور کرالئے ۔
- Advertisement -
نیب ترمیمی بل کی منظوری کا مرحلہ آ یا تو آ غا رفیع اللہ نے 8بج کر36منٹ پر کورم کی نشاندہی کردی۔ اس بار کورم پورا نہیں تھا۔
اسد عمر سمیت کئی ممبران ایوان سےچلے گئے اور حکومت کو مشکل میں ڈال گئے۔
چییف وہپ حکومتی ممبران کو تلاش کرتے رہے اور کورم پورا کرنے میں 56منٹ لگے۔ 9بج کر32منٹ پر کارروائی شروع ہوئی اور نیب تر میمی بل کی منظوری ہوئی۔