MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

0 25

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سعودی عرب میں پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کے لیے بڑی سطح پر روزگار کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔

8 اکتوبر 2025 کو جاری اشتہار نمبر 167 کے مطابق سعودی عرب میں ایک معروف ہیلتھ کیئر ادارہ پانچ کنسلٹنٹ سرجنز اور چالیس اہل نرسوں کو ملازمت دینا چاہتا ہے۔ یہ اسامیاں مرد و خواتین دونوں کے لیے کھلی ہیں، بشرطیکہ وہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔

کنسلٹنٹ کے لیے درکار شعبے درج ذیل ہیں:

کنسلٹنٹ ریٹینا سرجن

کنسلٹنٹ ویسکیولر سرجن

کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن

- Advertisement -

کنسلٹنٹ پیڈیاٹرکس آفتھالمولوجسٹ اینڈ اسکوئنٹ سرجن

کنسلٹنٹ آفتھالمولوجسٹ (اوکولو پلاسٹک سرجن)

ہر کنسلٹنٹ کے لیے بورڈ سرٹیفکیشن اور کم از کم پانچ سال کا پوسٹ فیلوشپ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں مختلف شعبوں میں چالیس نرسنگ اسامیاں بھی دستیاب ہیں، جن میں آئی سی یو، این آئی سی یو، ایمرجنسی اور جنرل نرسنگ شامل ہیں۔ یہ اسامیاں صرف خواتین کے لیے ہیں، جن کی عمر 35 سال سے کم ہو، 16 سالہ بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری رکھتی ہوں اور کم از کم پانچ سال کا متعلقہ تجربہ رکھتی ہوں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 24 اکتوبر 2025 کی آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں او ای سی کے ذریعے جمع کرائیں۔

مزید معلومات کے لیے امیدوار او ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں یا اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے دفتر (ای او بی آئی ہاؤس، جی-10، اسلام آباد، چھٹی منزل) سے رابطہ کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.