MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں سونا مزیدمہنگا! آج جمعرات 9 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمتیں

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بدھ کے روز ایک بار پھر زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو عالمی منڈی میں قیمتی دھات کی تاریخی سطح تک پہنچنے کے بعد سامنے آیا، گزشتہ روز کی قیمتیں آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اعلان تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 7 ہزار 202 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے میں فروخت ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 156 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 84 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ریکارڈ سطح 4 ہزار 39 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 984 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 74 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 272 روپے میں دستیاب ہوئی۔

عالمی سطح پر چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 55 ڈالر اضافے کے بعد 48اعشاریہ 80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.