MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لفظی گولہ باری بند، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں سیز فائر کیسے ہوا؟

0 28

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوابشاہ(مسائل نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق ہو گیا ،دونوں اتحادی جماعتوں نے اپنے اختلافات وقتی طور پر ختم کرتے ہوئے صلح پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد وفد واپس روانہ ہو گیا۔

وفد صدر مملکت کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچائے گا۔ ملاقات میں ایاز صادق، اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور بیانات کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے اپنے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیا پر مزید بیانات دینے سے گریز کریں تاکہ ماحول میں مزید بگاڑ پیدا نہ ہو۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مفاہمتی عمل میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ملاقات کے دوران صدر زرداری نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حالیہ بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا جن سے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے تھے۔ (ن) لیگ کے نمائندوں نے ان بیانات پر افسوس کا اظہار کیا اور سندھ کی قیادت کے جذبات کا احترام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان معاوضے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حق سے متعلق معاملات پر سخت اختلافات سامنے آئے تھے۔

خاص طور پر سندھ میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے مریم نواز کے بیانات پر برہمی کا اظہار کیا تھا حالانکہ (ن) لیگ وفاقی حکومت میں بھی شراکت دار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.