MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جے یو آئی ف کی جام کمال سے حمایت کرنے سے معذرت

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ہے۔

جام کمال نے حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد مانگ لی، ذرائع

- Advertisement -

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔

جو حکومت کے خلاف نہ اٹھے وہ قوم کا خیرخواہ نہیں، عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.