بارش سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنڈی اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ڈی ایم اے نے آج سے بارہ جولائی تک بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا،
پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت راولپنڈی،
- Advertisement -
گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے
زیر آب آنے کا خدشہ ہے اور بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ مری میں پی ڈی ایم اے نے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
[…] (مسائل نیوز)چھٹیوں کے باعث سیاحوں کا مری میں رش، گنجائش سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہو گئیں۔ […]