MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی صدر جوبائیڈن سے پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات

1 334

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔ملاقات وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کے دفتر اوول آفس میں ہوئی جس میں سفارتی تعلقات کے 75 سال کے موقع پر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،اس مو قع پر پاکستانی سفر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دونوں امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلیمی تبادلہ پروگرام پرسپشن مینجمنٹ ( ملکی تاثر قائم کرنی) اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کے قیام کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں،پاکستان کی نوجوان نسل اپنے علم، تجربے اور مواصلاتی مہارت کی بدولت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

سفیر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی طالبات کے تیرہ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ طالبات کا وفد سسٹر ٹو سسٹر ایکس چینج پروگرام کے تحت امریکہ کے دورہ پر ہے۔مسعود خان نے طالبات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی کے بل بوتے پر امریکہ کی جامعات میں داخلے پر مبارکباد پیش کی،اور کہا کہ یہ کامیابی سائنس اور نئی ٹیکنالوجی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ عوامی روابط پاک امریکہ تعلقات کا اہم جزو ہیں۔ سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (سٹیم) کے شعبوں میں نوجوان نسل کی بھرپورشمولیت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مستقبل پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ سسٹر ٹو سسٹر پروگرام امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے چلنے والا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستانی طالبات کو امریکہ کی مایہ ناز جامعات میں تعلیمی اور فنی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روایتی سماجی و معاشی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ملکی معیشت کا کارآمد حصہ بن سکیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستانی طالبات کے لئے بہت شاندار موقع ہے جس کی بدولت وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں ان امریکی اقدار کو سیکھ، سمجھ اور عمل پیرا ہو سکتی ہیں جن کی بدولت امریکہ ٹیکنالوجی، جدت اور ایجادات میں دنیا بھر میں سرفہرست ملک ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ ان پروگراموں کی افادیت ، علم کے تبادلہ خیال، دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے پیش نظرکوشش کی جا رہی ہے کہ ان پروگراموں کا اسکوپ اور تعداد کو بڑھایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نے امریکی خود […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.