MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شیخ ماندہ گرڈ میں فنی خرابی، بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی سے گرڈ سے منسلک بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی چھ گھنٹے بند، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں فیڈرز بند ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی کے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ کے شیخ ماندہ گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گرڈ اسٹیشن سے منسلک بارہ سے زائد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی چھ گھنٹوں تک منقطع رہی، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں مزید دس سے زیادہ فیڈرز اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے بند رہے بیس سے زائد فیڈرزبند ہونے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا،بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.