MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طویل عرصے بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں عوام پورے جوش و جذبے سے حصہ لے گی،فرح عظیم شاہ

0 342

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)تر جمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آزادانہ، منصفانہ غیرجانبدارانہ، طریقے سے انتخابات کرانے کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی 34اضلاع میں سے 32 اضلاع میں انتخابات 29 مئی کو ہوں گے، 2 اضلاع کوٹئہ اور بیلہ میں حلقہ بندیوں کے عمل کے بعد انتخابات کروائے جاے گے۔ صوبائی حکومت فنانس سے لے کر ضلعی انتظامیہ کی تعیناتی تک کے تمام وسائل الیکشن کمیشن کے disposal پر ہونگے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی معاونت اور مدد سے صوبے میں آزادانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات اور اقدامات اٹھائیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں عوام پورے جوش و جذبے سے حصہ لے گی اس کی بنیادی وجہ صوبے میں طویل عرصے کی دہشت گردی کے واقعات سے اور جموریت کے خواہاں عوام ہیں انہو‍ں نے کہا کہ اب عوام مقامی حکومتوں سے مسائل کے حل کیلئے توقعات وابستہ کی ہیں۔ جس کیلئے صوبائی حکومت خاطر خواہ اقدامات اٹھا گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.