MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چھپائی گئی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

1 182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)محکمہ خوراک پنجاب نے مریدکے اور صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔محکمہ خوراک کے مطابق لاہور کے قریب مریدکے میں ایک فلور مل کے چار گوداموں پر چھاپا مارا گیا جہاں سے چینی کی 30 ہزار بوریاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریبا 18 کروڑ روپے ہے۔دوسری کارروائی صادق آباد میں ایک فیکٹری میں کی گئی جہاں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی 6 ہزاربوریاں پکڑی گئیں ۔سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے مطابق چینی کی یہ بوریاں غیر قانونی طورپر ذخیر ہ کی گئی تھیں، ناجائز ذخیر ہ اندوزوں اوراسمگلروں کو قانون کیکٹہر ے میں لایا جائیگا، مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کراکے مل سیل کردی گئی۔ سیکرٹری خوراک کے مطابق یہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی، اس چینی کی مالیت پونے 4 کروڑ روپے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔بھکر کے علاقے داجل چیک پوسٹ پرپولیس نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.