عائشہ عمر نے بلاول بھٹو اور عامر لیاقت کو مفید مشورے دے دیے
کراچی(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر جوکہ اپنے معروف کردار خوبصورت کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے دو سیاستدانوں کو مفید مشورے دئیے ہیں۔حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر نے بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں میزبا ن نعمان اعجاز نے پو چھا کہ آپ پی پی چئیر مین بلاول بھٹو اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کوئی مشورہ دیں۔اس سوال پر عائشہ عمر نے فورا کہاکہ بلاول بھٹو کی اردو بہتر ہورہی ویری گڈ ، میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنی اردو مزید بہتر کریں کیونکہ یہ کامیابی کا راز
- Advertisement -
ہے۔اس کے بعد عائشہ عمر نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کی چیزوں کو کھلے عام ڈسکس نہیں کر نا چاہیے۔