شواہد سے لگتا ہے پی ٹی آئی کارکن کی موت دورانِ حراست پولیس تشدد سے ہوئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بڑا سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نگران حکومت بارے بڑا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی ہلاکت دورانِ حراست پولیس تشدد سے ہوئی، سیاسی ورکر چاہے کسی بھی جماعت سے ہو، یہ عمل سوائے بربریت کے کچھ نہیں، یہ عمل نگران حکومت کے غیر جانبدار ہونے پر اور شفاف الیکشن کرانے پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔