مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین سے موبائل بند رکھنے کی اپیل
ریاض(مسائل نیوز)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں،اس اقدام کا مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔
[…] مکرمہ (مسائل نیوز)عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اعلان کیا ہے کہ المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع […]