MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور قلندرز کو ٹرافی جتوانا میرا عزم ہے ‘سیم بلنگز

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ قلندرز کو ٹرافی جتوانا میرا عزم ہے، پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے کر رہا ہوں، یہاں گرائونڈز اچھے ہیں اور وکٹیں بیٹنگ کے لیے آسان ہیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سیم بلنگز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سمیت ہر لیگ کی اپنی خوبیاں ہیں، یہاں کافی بالرز اچھی رفتار سے گیند کراتے ہیں جو دیگر جگہوں پر عام نہیں، پی ایس ایل کوالٹی اور تفریح دونوں لحاظ سے ٹاپ کی لیگ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں نے بہت متاثر کیا ہے، انہیں بطور بالر اور کپتان بہت کچھ دیکھنا ہوتا ہے اور وہ بڑے تحمل سے ہر چیز کو ہینڈل کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست ہے، ڈرسینگ روم کلچر کو انجوائے کر رہا ہوں، اس ماحول کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.