MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پر پھر تنقید

2 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر پھر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی تھی کہ بیس لوگ جو 25 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے ان کو پنجاب میں نہ لگایا جائے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان بیس میں سے 16 لوگ پنجاب میں تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی چار بھی پراسس میں ہیں،اس سے آپ منشی کمیشن کی غیر جانبداری کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد اب ڈاکوؤں اور غنڈوں کے ساتھ مزاحمت میں بد ل گئی،عوام اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم ہیں،جب سے یہ حکمران آئے ہیں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گی،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا امکان موجود ہے،موجودہ حکومت کو 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس شروع کرنا چاہیے،انفرادی طور پر ہمارے ممبران سے رابطےجاری ہیں۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتی ہے، صدرمملکت کا اس حوالے سے اہم کردار ہے،اگرعمران خان کو نا اہل کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں پر جعلی مقدمات بنانا اچھی روایت نہیں، سیاسی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، آئین کےمطابق الیکشن نہ کروانے والوں پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور اسلام آباد پولیس کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرے خلاف بغاوت کا کیس بنایا گیا اور تمام جعلی کیسز بنائے گئے، حکومت نے سارے نظام کو تباہ کردیا ہے،اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو انصاف کیسے ملے گا؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (ماسئل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے ریمارکس کو انتہائی اہم قرار دیدیا۔ایک […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کے لیے معاشی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.