MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدت کے دنوں میں شادی کی افواہیں مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق خود میدان میں آگئیں

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے عدت مکمل کیے بغیر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے دوسری شادی کر لی ہے تاہم اس جھوٹے پراپیگنڈے کے زور پکڑنے کے بعد اب جویریہ صدیق خود ہی میدان میں آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ‘ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی ہیں۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟،۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر کو گولی سے مار دیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.