MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نئے کمنٹیٹر کی تلاش کے لیے “وائس آف پاکستان کرکٹ2022 ” مہم کا آغاز

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے “وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 “مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت پی سی بی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوران نئے کرکٹ کمنٹیٹرکی تلاش کا آغاز کرے گا۔اس سلسلے میں ڈیجیٹل مہم آج سے شروع ہوگی۔ کرکٹ کمنٹری میں پیشہ ورانہ کیرئیر بنانے کے خواہشمند افراد اس مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

خواہشمند امیدواروں کو مہم میں شرکت کے لیے اپنی کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو جمع کروانا ہوگی۔اس مہم میں صرف اٹھارہ سال سے زائد عمر کے پاکستانی شہری ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدوار چاہے تو اردو یا انگریزی کسی بھی ایک زبان میں اپنی کرکٹ کمنٹری کی ویڈیو بناکر بھجوا سکتے ہیں۔درخواستیں جمع کروانے والے 20 بہترین امیدواروں کے آڈیشنز خود چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کریں گے۔

ان 20 میں سے پانچ افراد کو فائنل راونڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جن میں سے ایک کو پاکستان کرکٹ کی آواز برائے 2022 قرار دیا جائے گا۔یہ ٹائٹل جیتنے والے کمنٹیٹر کو پانچ لاکھ روپے کے انعام سمیت ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پیپسی کے اشتراک سے پی سی بی کی جانب سے شروع کی جانے والی وائس آف پاکستان کرکٹ 2022 کی یہ مہم ایک بہترین اقدام ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.