MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

1 542

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. Shahid Malik says

    لیکن اسِ سے عوام کوکیا فائیدہ ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.