MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جی ایچ کیو میں “چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)جی ایچ کیو میں “چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر” کی تقریب جاری ہے۔

پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے۔

تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہیں۔

اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی جا رہی ہے، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعزازی دستہ کا معائنہ بھی کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.