MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہیں؟

0 87

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

حنا نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”۔

- Advertisement -

حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک بیچلر پارٹی کے طور پر منائی گئی جس میں ان کے قریبی دوست اور عزیز شریک ہوئے۔

اس موقع پر حنا نے سیاہ رنگ کا شاندار گاؤن زیب تن کیا اور بالوں کو وینٹیج اسٹائل میں سنوارا جبکہ جیولری بہت کم پہنی۔ وہ اور ان کے منگیتر دونوں سیاہ لباس میں تھے تاہم حنا اپنے منگیتر کا چہرہ منظر عام پر نہیں لائیں۔

حنا نیازی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور اپنی سرگرمیاں تقریباً 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.