MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مرشد رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، بشریٰ بی بی کی آڈیو سامنے آنے پرحنا پرویز بٹ کی عمران خان پرشدید تنقید

3 874

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)آڈیو لیکس سامنے آنے کے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور کلپ منظر عام پر آگیا جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سابق وزیر اعظم کے پاس موجود گھڑیوں کی فروخت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

21 سیکنڈ پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کو گھڑیوں کے بارے میں بات چیت کرتے سنا جاسکتا ہے۔آڈیو کے آغاز میں بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر زلفی بخاری کو بتایا کہ عمران خان کی چند گھڑیاں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ گھڑیاں آپ کو دے دوں تاکہ آپ انہیں فروخت کردیں، یہ گھڑیاں ان کے زیر استعمال نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ انہیں فروخت کر دیا جائے۔مبینہ آڈیو میں بات چیت کا اختتام کرتے ہوئے زلفی بخاری کہتے ہیں کہ جی بالکل مرشد، میں یہ کروں گا۔سابق وزیر زلفی بخاری یا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال معاملے پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ پر وزیر اعظم ہاؤس میں گھڑیوں کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے ایمان دار عمران خان کی کہانی جن کی بیگم صاحبہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گھڑیوں کا کاروبار کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے نیازی صاحب کو پکا گھڑی چور ثابت کر دیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہاہے کہ مرشد رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور بشریٰ بی بی کی آڈیو نے عمران خان کے گھڑی چور ہونے پر مہر ثبت لگا دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر […]

  2. […] نیوز) آڈیو لیکس سامنے آنے کے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور کلپ منظر عام پر آگیا […]

  3. […] کرتے رہتے ہیں ، انہیں میں سے ایک مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ ہیں جو ہر وقت اپنے الفاظ اور سوشل میڈیا پر بیانات کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.