MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے پاکستانی نوجوان کو مشکل کا سامنا

0 785

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوکاڑہ(مسائل نیوز)اوکاڑہ سے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہونے والے عثمان ارشد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان ارشد کا بیگ صوبہ بلوچستان میں پنجپائی اور کردگاپ کے درمیان کہیں گرگیا۔عثمان ارشد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بیگ میں پاسپورٹ، ویزا، نقدی، اے ٹی ایم کارڈز اور شناختی کارڈ موجود ہے۔عثمان نے بتایا کہ وہ پریشان ہیں اور پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر آگے سفر نہیں کرسکتے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جسے بھی ان کا بیگ ملے وہ کردگاپ لیویز یا نوشکی پولیس اسٹیشن پہنچا دے۔واضح رہے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عثمان ارشد یکم اکتوبر کو اوکاڑہ سے روانہ ہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.