MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

1 596

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ راہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں گھڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔آڈیو میں بشری بی بی بی کی مبینہ گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کہا خان صاحب نے کہا ہے ان کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ آپ بیچ دیں۔
بشری بی بی کہتی ہیں کہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں ہیں لہٰذا وہ چاہ رہے ہیں آپ انہیں بیچ دیں۔جس پر زلفی بخاری جواب دیتے ہیں کہ ضرور مرشد، کر دوں گا۔زلفی بخاری کی جانب سے تاحال مبینہ آڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آڈیو سامنے آچکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ہی بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔
ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک جملہ(ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter )خط کو اٹھانا تھا، (آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو)دہرایا ہے۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے۔
دوسری جانب ریحام خان نے رواں سال کے آغاز میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کا کلپ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔ یہ کلپ ایک صحافی کی جانب سے 4 فروری 2022 میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔کلپ میں ریحام خان نے سابق شوہر عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے، ہر کسی میں میرے جتنی ہمت نہیں ہے، میں نے عمران خان کو کئی بار رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ایک بلیک بیری میرے ہاتھ لگ گیا اور جو عمران خان کو لائے ہیں ان کے ہاتھ تو عمران خان کا بہت کچھ لگا ہوگا۔ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ سب سچ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.