MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ڈالر کے ریٹ میں مزید اضافہ پاکستانی روپیہ کو پچھاڑ کر رکھ دیا

3 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ڈالرآج 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں پوزیشن روز بروز مزید مستحکم […]

  2. […] کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی اور بلیک […]

  3. […] نیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، مارکیٹ میں لین دین کے دوران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.