MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد ہی غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام ہوجائیگی،مطہر نیاز رانا

1 605

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر میں میں غیر قانونی ماہی گیری کے روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،

- Advertisement -

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شیپنگ، سیکرٹری فشریز بابر خان، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ اعجاز مہسر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی، ڈائریکٹر جنرل فشریز طارق الرحمن، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ اور پی ایم اس اے، کوسٹ گارڈ کے نمائندے شریک تھے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ صوبائی حکومت گوادر میں غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت ہے کہ گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور میری ٹائم اس بات کو یقینی بنائے کہ سندھ سے آنے والے ماہی گیروں پر پابندی عائد کی جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.