کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی جوائنٹ صدر وصوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی. وفد نے گورنر بلوچستان کو مختلف سرکاری محکموں بالخصوص واپڈا میں ملازمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا.
- Advertisement -
اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملک کی صنعتی واقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ زیارکش طبقہ کے خون و پسینہ ہی قومی معاشی پیداوار میں اضافہ کا باعث ہے. مزدوروں اور کسانوں کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر حکومت انھیں باعزت مقام دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے
تاکہ انکی معاشی حالت بہتر کی جاسکے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ دین مبین اسلام نے مزدور کی عظمت کا اعتراف کیا ہے اور پیغمبر اسلام نے تو یہاں تک کہا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی ا±جرت ادا کر دی جائے. درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ورکرز یونین کے مسائل کو غور سے سنا اور انکے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔