MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ،صالح بھوتانی

0 380

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیلہ (ویب ڈیسک)عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے عوام کو کبھی مایوس کیا ہے نہ کریں گے تعلیم اور انفراسٹیکچرسمیت دیگر شعبوں کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے عوامی کی بلاامتیاز خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد رہا ہے کسی موڑ پر عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار صوبائی سینئر وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کوئٹہ میں گوٹھ اسماعیلانی کے معززین محمد قاسم رونجھو محمد خان رونجھو عبدالرحمان رونجھو اور حسین لاسی سے ملاقات کے دوران کیا سرار صالح محمد بھوتانی نے کہا کہ گوٹھ اسماعیلانی بیلا کے بوائز ہائی اسکول کی عمارت کی از سر نو تعمیر اور دیگر تعلمی سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد اقدامات کیئے جائیں گے اسکول میں مسینگ پوسٹوں ر تقرری بھی جلدی ہوگی

انہوں نے کہا کہ لسبیلا کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت اور محبت دی ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ہم ان کے اعتماد اور معیار پر ہورا اتریں عوامی خدمت کو ہم نے اپنا شعار اور فریضہ سمجھا وفد نے سردار صالح محمد بھوتانی سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور سیاسی اور باہمی تبادلہ خیال بھی کیا وفد نے انہیں گوٹھ اسماعیلانی بیلا آنے کی دعوت بھی دی جو سردار صالح بھوتانی نے قبول کرتے ہوئے کہا انشااللہ بہت جلد بیلا کا دورہ کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.