حکومت اورمتعلقہ ادارے بروقت اقدامات کویقینی بنائیں،مابت کاکا
ژوب (ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ ژوب شیرانی میں قدرتی جنگلات کی کٹائی ماحولیاتی تبدیلی کاموجب بن رہی جس کے یقینامستقبل میں خطرناک اثرات مرتب ہوں گے ژوب شیرانی میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ کی تنصیب سے چلغوزہ وزیتون جیسی قیمتی جنگلات کوبچایاجاسکتاہے حکومت اورمتعلقہ ادارے بروقت اقدامات کویقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام15دسمبر کومنعقد ہونیوالاجرگہ اس حوالے سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے
- Advertisement -
ان خیالات کااظہارانہوں نے ژوب میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ژوب کے صدرانورخان مندوخیل سینئرنائب صدرجمعہ خان بابرودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی کونسل کے اراکین حاجی محمدخان کاکڑنوازخان جلال زئی حاجی شمس الدین جلال زئی ودیگر بھی موجودتھے مابت کاکانے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی جیسے قوم دوست وطن دوست جماعت ہی کے ذمہ داران سے یہ ان جیسے اہم اور فوری نوعیت کے حامل مسائل کے حل کی توقوع کی جاسکتی ہے عوامی نیشنل پارٹی بحیثیت پشتون خواوطن کے
محافظ جماعت وسائل پراختیارکیلئے پرامن جمہوری جدوجہدکے زریعے تگ ودوکرہی ہے اوریہ امرخوش آئندہے کہ پشتون اولس فکرباچاخان کے تسلسل اے ا ین پی کی وسیع النظر سیاست کوہی نجات دہندہ سمجھنے لگی ہے اس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین انورمندوخیل حاجی محمد خان نوازخان شمس الدین جمعہ بابرنے پشتون خوامیپ کے رہنماحاجی سلطان ناصر کے نمازجنازہ میں شرکت، اے این پی صوبائی کونسل ممبرعمرشیرانی کے والدکے وفات پرجبکہ خانوزئی میں اورنگریب اچکزئی کے وفات پرتعزیت وفاتحہ خوانی کی۔