MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گھنٹوں گھنٹوں مذاکرات جاری رہتے ہیں لیکن نتیجہ صفر ہے،ینگ ڈاکٹرز

1 503

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24گھنٹوں میں حکومت نے نتیجہ خیز مذاکرات نہیں کئے تو ینگ ڈاکٹرز بغیر اطلاع کے ریڈزون میں دھرنا اور ایمرجنسی سروسز کابائیکاٹ کریگی ،گھنٹوں گھنٹوں مذاکرات جاری رہتے ہیں لیکن نتیجہ صفر ہے،

موجودہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جب خود بیمار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج تھے تو انہوں نے ہیلتھ نظام پر سوالات اٹھائے تھے لیکن آج وہ خود وزیراعلیٰ ہوکر مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، اگر پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز نہ صرف سڑک بلکہ عدالت میں بھی طلبا کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماﺅںڈاکٹر حنیف لونی، ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے سول ہستپال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرینگ ڈاکٹرز ، خضدار،تربت اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلباءودیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا 15 واں دن ہے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے بعد ریڈ زون میں دھرنے پر بیٹھے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا حالانکہ ہم نے تین بنیادی مسائل اجاگر کئے تھے

جن میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پالیسی ، ڈاکٹرز کے سروس اسٹرکچر اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان ہے شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ینگ ڈاکٹرز کے معاملات پر غیر سنجیدہ ہے گھنٹوں گھنٹوں مذاکرات جاری رہتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.