MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیم کیلئے وفاقی بجٹ کی مختص رقم میں کمی کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے فنڈنگ ​​کم ہو چکی ہے،جعفر خان مندوخیل

0 150

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ 8کوئٹہ (مسائل نیوز)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک نجی ٹی وی نیوز چینل K21 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ میں ایک اچھی ترمیم ہے لیکن ہر ترمیم کی بہت سے خوبیوں کے ساتھ ساتھ کچھ خامیاں بھی ہوتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر پائی جانے والی خامیوں کو درست کر لیا جائے تو اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ مثلاً تعلیم کے حوالے سے صوبوں کے استعداد کار بڑھانے سے پہلے ہائیر ایجوکیشن کا صوبوں کو منتقل کرنے کے بڑے نقصانات ہوئے ہیں.. تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایک مشترکہ قومی نصاب سے محروم ہوکر چاروں صوبوں میں اس وقت تعلیمی پالیسیوں اور معیارات میں یکسانیت کا شدید فقدان پایا جاتا ہے. تعلیم کیلئے وفاقی بجٹ کی مختص رقم میں کمی کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے فنڈنگ ​​کم ہو چکی ہے جس کے وجہ سے بلوچستان میں بھی پہلی بار یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اپنی تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے. یہ سلسلہ بھی تعلیم کو صوبوں کو منتقلی کے بعد شروع ہوا. ریسرچ فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے نئی ریسرچ اور جدت کی رینکینگ پر منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں. اس وقت یونیورسٹیوں کے پاس ریسرچ کیلئے مناسب فنڈز نہیں ہیں. صوبے میں بعض لوگ تعلیم کیلئے فنڈز کی فراہمی کو ایسا سمجھتے ہیں جیسے وہ اپنی جیب سے دے رہے ہوں۔ ماضی میں اسی طرح نیشنل ہائی وے اور واپڈا کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر معیار کے لحاظ سے بہت بہتر تھی اور کرپشن نہ ہونے کے برابر تھی جس کی سب سے بڑی مثالیں میرانی اور سبک زئی ڈیمز ہیں۔.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.