MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پر حملے کے خلاف درج ایف آئی آر میں تین رکنی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

0 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)محکمہ پراسیکیوشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے تناظر میں درج ایف آئی آر میں تین رکنی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دیدی ۔ تین رکنی ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب حافظ اصغر علی ،ڈی ڈی پی پی انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ رانا سلطان صلاح الدین خان اور ڈی ڈی پی پی انسداد دہشتگردی عدالت زاہد سرفراز خان شامل ہیں۔ تین رکنی ٹیم پولیس اسٹیشن سٹی وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں درج ایف آئی آر نمبر691/22میں تھانہ سٹی وزیرآبادکے تفتیشی افسر ، جے آئی ٹی کو انکوائری، وقوعہ کے مناسب قابل قبول شواہد جمع کرنے اور انہیںعدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گی ۔ تین رکنی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کے ریمانڈکے حصول اورعدالت میں ریاست کی جانب سے استغاثہ کے طور پر پیش ہو گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.