MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انٹری پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی ۔پاکستان کے سپر12سے سپر 4 میں آتے ہی سوشل میڈیا پر منچلوں کو بھی نیا کھیل ہاتھ آگیا۔دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی میمز وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر لفظ miracle ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے بعد نیدرلینڈز کے ٹام کوپر کا پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے خصوصی پیغام کہا کہ آپ جیت یقینی بنائیں، آپ جیتیں گے تو ہم چوتھے نمبر پر آئیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹام کوپر کو مایوس نہ کیا ایسی جارحانہ پرفارمنس دکھائی کہ سب دنگ رہ گئے اور سیمی فائل کا راستہ صاف کیا۔ادھر جنوبی افریقہ کی شکست نے بھی بھارت کی سیمی فائل میں رسائی ممکن بنائی اور بھارت نے زمبابوے کو ہارا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.