MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت نے صوبے میں آٹے کی کمی دور کرنے کیلئے پاسکو سے دولاکھ گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا

2 470

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کا بحران برقرار صوبائی حکومت نے صوبے میں آٹے کی کمی دور کرنے کیلئے پاسکو سے دولاکھ گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل خوراک بلوچستان ظفر اللہ گویا نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے باعث صوبے میں گندم کا بحران ضرور ہے،محکمہ خوراک کے پاس جو اسٹاک ہے وہ فلار ملز کو دے رہے ہیں جس سے شہر میں آٹے کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے ظفر اللہ گویا نے بتایا کہ محکمہ فوڈ نے پاسکو سے دو لاکھ گندم خریدنے کا معاہدہ کیا ہے سڑکیں بحال ہوتے ہی پاسکو کے گوداموں سے گندم کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔دوسری جانب جمعرات کو بھی کوئٹہ میں آٹے کا بحران جاری رہا شہریوں کی بڑی تعدادآٹے کے حصول کے لئے مختلف مقامات پر جاتی رہی جبکہ بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض دکانداروں اور تاجروں نے آٹے کی مصنوعی کمی پیدا کرکے مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری رکھا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والی فلور ملوں، دکانداروں اور تاجروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) گندم کی کمی کے مسئلے پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے آگئے۔پنجاب […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.