ہمارے ہاں اساتذہ کرام کو وہ مقام اورعزت حاصل نہیں جو انکا حق ہے،حاجی لشکری
کوئٹہ(مسائل نیوز)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے اساتذہ رہنماوں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 37ویں روز بھی جاری رہی بھوک ہڑتالی رہنما منظور بلوچ،عنایت کاکڑ، حاجی سعید ناصر حالت خراب ہونے پرسول ہسپتال کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں جبکہ مجیب اللہ غرشین،نعیم کاکر، قاسم اچکزئی،ناصرمینگل اور میراحمد بنگلزئی کو کیمپ میں ہی میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد طبی امداددی گئی اس موقع پر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہمارے ہاں اساتذہ کرام کو وہ مقام اور عزت حاصل نہیں جو انکا حق ہے
- Advertisement -