MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویتنام کے شراب خانے میں آگ بھڑک اُٹھی

0 322

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہوچی (مسائل نیوز) ویتنام کے شراب خانے میں آگ بھڑک اُٹھی،15خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں آگ لگنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ویتنامی وزارت سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.