MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دیدیا

4 250

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ مریم نواز شریف کو قوم کا سلام ہے جس نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست دفن کر دی اور

- Advertisement -

اس کی تاریخی کرپشن بے نقاب کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور کرپشن کی پیرنی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، غصہ تو بنتا ہے ،فرح گوگی، ہیرے جواہرات اور قیراط سب بے نقاب ہوگئے، غصہ کرنا تو بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی شہزادیاں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی ہیں، عمران اور بشری کی کرپشن کی کہانی فرح گوگی کی زبانی سامنے آنے پر غصہ کرنا تو بنتا ہے ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور بیگم بشری کرپشن کے راجہ اور رانی ہیں ،عمران خان گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ،اپنی بیٹی کو نام نہ دے سکنے والے سے قوم کی بیٹیوں کے احترام کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بچوں کی ماں بھگا لانے والا لفنگا بڈھا بدزبانی نہ کرے تو اور کیا کرے ،اصل امریکی سازش یہ تھی کہ امریکی عدالت نے عمران خان کو ڈی این اے کرانے کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ چار سال بنی گالہ کرپشن کا پیر خانہ بنا رہا، کرپشن کی پیرنی کے بے نقاب ہونے سے عمران نیازی کی حقیقت سامنے آگئی ہے، دونوں کی تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں ،عمران نیازی اور پیرنی دونوں بہروپئے اور عالمی بنارسی ٹھگ نکلے ،قوم نے کرپشن کا دوگانہ دیکھ لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں […]

  2. […] (مسائل نیوز) فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا، سزا […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 2 برس جیل میں رکھا اور 4 سال […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنمائ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی چوری توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.