گھریلو خواتین کو ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا، یاسمین لہڑی
بسیمہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق ممبر بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی نے مکران ریجن کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز بسیمہ میں پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلع تنظیم و کارکنوں سے ملاقات اور پارٹی اجلاس میں شرکت۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالخالق بلوچ جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری رحم اللہ ایڈوکیٹ، عبدالرسول بلوچ ،اعظم سمالانی،مختیار چھلگری بی ایس او پجار کے رہنماں سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے بسیمہ میں پارٹی کارکنوں کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جوش و جذبے اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے براہ راست عوام کا تعلق رہتا ہے۔اور عوام خود کی نمائندگی کرتی ہے۔نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت اور عوام کی نمائندگی کےلیے لازمی قرار دیتی ہے۔بہترین و بااختیار بلدیاتی نظام سے میونسپل سروسز سے عوام مستفید ہوتے ہیں۔اور ساتھ ہی سماج میں سیاسی عمل کی تقویت اور قیادت پروان چڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بلدیات میں حقیقی معنوں میں ووٹ کی طاقت کو استعمال کرنا چاہیے اور خود پر روایتی اور سرمایہ داروں کے نمائندوں کو مسلط نہیں ہونے دینا۔کیونکہ سرمایہ دار مختلف انداز سے بلدیات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سرمایہ کے بل بوتے پر منتخب ہونے والا عوام کی نمائندگی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو باوقار و باشعور سماج کی سیڑھی سمجھتی ہے اس لیے نیشنل پارٹی نے مختلف علاقوں میں خواتین کو براہ راست پارٹی ٹکٹ فراہم کی۔گھریلو خواتین کو بھی اپنی ووٹ کی طاقت کے زریعے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع فراہم کیا ہے تاکہ نوجوان آگے بڑھے اور عوام کی نمائندگی کرسکے۔
- Advertisement -