MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ۔ اس ضمن میں ملزم کے خاندانی ذرائع کہتے ہیں کہ وجاہت اوورسیز پاکستانی ہیے جو پرتگال میں رہائش پذیر ہے اور چھٹیوں پر پاکستان آیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ 5 مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ موٹروے ایم ٹو ساؤتھ بمقام خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا ، ڈاکٹر شہباز گل اس حادثے میں محفوظ رہے ، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی فوراَ جائے حادثہ پہنچ گئی، ایف آئی آر شہباز گل کے رشتے دار جابر علی کی مدعیت میں درج کرائی گئی ، واقعے کی ایف آئی آر کالیکے منڈہ ضلع حافظ آباد میں درج کی گئی اور ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے تاہم ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اور کہا یہ حادثہ تھا، ملزم کے مطابق شہباز گل یا کسی اور کو نشانہ بنانا ہرگز مقصود نہیں تھا۔

- Advertisement -

اس سے پہلے پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کے مالک اورکار ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا تھا ، پولیس کے مطابق گاڑی کا مالک طاہر نذیر مرید کے کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد بیان میں بتایا کہ اس نے وہ کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مرید کے لایا گیا جہاں کار ڈرائیور نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ پر کچھ دیر رکا لیکن جونہی شہباز گل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کے مارے جائے حادثے سے بھاگ کھڑا ہوا۔پولیس کے مطابق جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے جو ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.