MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مستونگ دن دہاڑے چوروں نےغریب رکشہ ڈرائیور کو لوٹ لیا۔

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (مسائل نیوز)مستونگ چوروں نے گن پوائنٹ کے زور پر ایک غریب رکشہ ڈرائیور کو لوٹ لیا۔ جس پر رکشہ ڈرائیور ثناءاللہ مینگل نے علاقے کے دوست و عزیزوں کو بتایا اور اہل علاقے نے ہمت کر کے اپنی مدد آپ کے تحت زبردست کاروائی کر کے چور پکڑ لئے اور ایک چور فرار ہو گیا مگر باقی دو کو گرفتار کر کے لیویز کے حوالہ کردیا ۔ لیویز حکام نے چوروں سے موبائل اور نقدی برآمد کر دیا۔ تمام اہل علاقہ نے لیویز مستونگ سے گزارش کی ہے کہ اس طرح کے چوروں کے ساتھ کوئی بھی نرمی نہیں کیا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔ تاکہ اہل رمضان کے اس با برکت مہینے میں امن و امان سے رہیں۔ اہل علاقہ نے لیویز اور قانون سے اپیل کی ہے کہ وہ ان چوروں کو سخت سزا دیں اور اس رمضان میں علاقے کے امن امان مزید سخت کریں تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.