عمران عباس بھارتی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟
دبئی(مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
عمران عباس اپنی خوبصورتی اور عمدہ اداکاری کے لیے پاکستان سمیت بھارت میں بھی جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں بپاشا باسو کے ساتھ فلم ’Creature 3D‘ میں بےحد پسند کیا گیا جبکہ انہیں اے دل ہے مشکل جیسی بڑی فلم میں کیمیو رول ادا کرتے بھی دیکھا گیا۔
عمران عباس ایک بار پھر ہندوستانی پنجابی فلم جی وی سوہنیا جی اور دو دیگر بین الاقوامی فلموں کی تیاری کر رہے ہیں تاہم عمران عباس کو آج تک پاکستانی فلموں میں کام کرتے نہیں دیکھا گیا۔
- Advertisement -
حال ہی میں عمران عباس مرزا ملک شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے یہی سوال کیا گیا کہ آخر وہ پاکستانی فلموں میں کام کیوں نہیں کرتے؟
جس پر اداکار نے جواب دیا کہ پاکستان میں فلمیں ٹھوس اسکرپٹ پر نہیں بن رہی ہیں اس لئے وہ اب تک کوئی فلم سائن نہیں کر سکے۔
عمران عباس نے مزید کہا کہ پاکستانی سینما سے حال ہی میں آنے والی تمام فلمیں انہیں آفر کی گئی تھیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سینما اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہے اور اسی لیے وہ پاکستانی فلموں پر بھارتی فلموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں بلال عباس کو بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم رام لیلا کی بھی پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تاہم یہ فلم رنویر سنگھ کو مل گئی۔