MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواتین کا عالمی دن

2 552

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر : ساجدہ بنگلزئی

- Advertisement -

8 مارچ خواتین کا عالمی دن ہے اس تاریخی دن کا پس منظر یہ ہے کہ’’8مارچ 1907ء کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں لباس سازی کی صنعت سے وابستہ سینکڑوں کارکن خواتین نے مردوں کے مساوی حقوق اور بہتر حالات کار کیلئے زبردست مظاہرہ کیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ دس گھنٹے محنت کے عوض معقول تنخواہیں دی جائیں۔ انکے اس احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔اس واقعہ کے ایک برس بعد 8 مارچ 1908ء کو نیو یارک ہی میں سوئی سازی کی صنعت سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ووٹ کے حق اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے پر بھی حکومتی مشینری نے پولیس کے ذریعے تشدد کیا۔ گھڑ سوار پولیس نے سینکڑوں خواتینکو لاٹھیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا۔ خواتین کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر دور تک گھسیٹا گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ بہت سی خواتین کو جیلوں میں بند کردیا گیا۔ اس وقت سے لیکر آج تک خواتین اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کررہی ہیں‘‘۔پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح خواتین کے حقوق کے بے باک ترجمان تھے۔1942ء میں بیگم شاہنواز کی بہن گیتی آراء بشیر نے قائداعظم سے سوال کیا کہ پاکستان قدامت پسند یا ترقی پسند ریاست ہوگا۔قائداعظم نے جواب دیا ’’خواتین کو بتا دو میں ایک ترقی پسند مسلم لیڈر ہوں میں بلوچستان اور سرحد )خیبر پختونخواہ( جیسے پس ماندہ علاقوں میں مسلم لیگ کے اجلاسوں میں اپنی بہن کو ساتھ لے کر جاتا ہوں۔انشاء اللہ پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہوگا جس کی تعمیر و تشکیل میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی نظر آئیں گی‘‘۔]جمیل احمد: قائداعظم کے رفقاء صفحہ 123[قائداعظم کا خواتین کے بارے میں مطمحٔ نظر بڑا واضح تھا۔ اس مطمحٔ نظرکی روشنی میں خواتین کو گھر کیچار دیواری کے اندر بند نہیں کیا جاسکتا۔مفکر پاکستان علامہ اقبال مردوں کی بالادستی اور عورتوں کے استحصال کیخلاف تھے۔ انہوں نے خواتین کو مردوں کے برابر حقوق کا حقدار قراردیا۔علامہ اقبال نے اپنے ایک مقالے میں تحریر کیا’’عورت تمدن کی جڑ ہے لہذا اس کی طرف پوری توجہ ضروری ہے۔ اپنی قوم کی عورتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ مرد کی تعلیم صرف ایک فرد واحد کی تعلیم ہے مگر عورت کو تعلیم دینا حقیقت میں تمام خاندان کو تعلیم دینا ہے۔ دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ اگر اس قوم کا آدھا حصہ جاہل مطلق رہ جائے۔]عبدالواحد معینی: مقالات اقبال صفحہ 56[علامہ اقبال کا معروف زمانہ شعر ہے۔وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگاسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں’’یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ معاشرے کے حُسن، وقار اور استحکام کا راز عورت کی پُر خلوص قربانیوں اور لازوال جدوجہد میں پوشیدہ ہےمگر یہ بھی تاریخ عالم کی تلخ حقیقت ہے کہ دنیا کی بیشتر تہذیبوں میں عورت کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا گیا جس کی وہ مستحق تھی۔کبھی اُسے حضرت آدمؑ کو جنت سے نکالنے والی، کبھی فساد کی جڑ، کبھی پائوں کی جوتی اور کبھیبازاروں میں فروخت ہونے والی جنس بے مایہ سمجھا گیا۔اُسے ہر خطے میں مظلوم، مجبور اور محروم رکھا گیا۔ اُسے کوئی سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق میسر نہ تھے۔ ایسے میں زندہ درگور ہونے والی عورت کیلئےمحسن نسواں ﷺ ایک ایسا نظام لیکر آئے جس میں اُسے انسانیت کے شرف سے نوازا گیا۔ اُسے سراُٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا۔حضور نبی کریمﷺ نے عورت کے بارے میں یہ تصور دیا کہ وہ دنیا کی بہترین متاع ہے اور وہ انسان کے حسن سلوک کی سب سے زیادہ مستحق ہے۔وہ معاشرے کے استحکام کی ضامن ہے۔ خاندان کی مرکز محبت ہے۔ اُسکی مضبوطی سے معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتے ہیں۔اسی لیے ہم نے یوم خواتین کو امہات المومنین کے نام سے منسوب کرتے ہیںتاکہ آج کی عورت کو اُنکے پُر عزم کرداروں سے روشناس ہو سکے۔اُم المومنین حضرت خدیجہؓ اور باقی تمام امہات المؤمنین کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘‘

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پوری دنیا میں ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر […]

  2. […] دہلی (مسائل نیوز) دْنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا جبکہ مْودی کے ہندوستان میں ہوا کی بیٹی پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.