MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفیر اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

امریکی سفاتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیٹلی بیکر کا استقبال کیا جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ رہے۔

- Advertisement -

نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا اور اداکارہ جگن کاظم ، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور آمنہ نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔

اداکاروں کی جانب سے بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے جس میں اداکاروں کو بسنت کے رنگ میں رنگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.