زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بڑا منصوبہ ہے، مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین بورڈ آف گورنرز شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے منعقدہ اجلاس میں ادارے کے انتظامی ،مالی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل طفیل احمد جی او سی 41 ڈویژن میجر جنرل کا شف وزیراعلءکے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر خان ، سیکرٹری خزانہ کمبر دشتی، سیکرٹری قانون عبدالصبور کاکڑ ،شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری صحت اور ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی اجلاس میں ادارے کو مالی سال 2022 -23 کے لئے 911.40 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اجلاس میں ادارے سے متعلق ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ادارے کے لیے مجوزہ 748 آسامیوں کے نومین کلیچر ،بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو ایگزیکٹو کمیٹی کی بناوٹ کانٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کو ان ہاس پریکٹس کی اجازت، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈاکٹروں اور اسٹاف نرسوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور اسپیشلائزڈ کیڈر کے ڈاکٹروں کو خصوصی الانس دینے کا جائزہ لینے سمیت دیگر متعلقہ فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ صحت کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک بڑا منصوبہ ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ہمیں صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو بھی اسی ادارے کے طرز پر بہتر بنانا ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ادارے سے متعلق وہ امور جو ضروری اور فوری نوعیت کے ہو ں انہیں بذریعہ سمری وزیراعلیب سیکرٹریٹ ارسال کیا جائے تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک مثالی ادارہ ہے جو عوام کو احسن انداز سے امراض قلب کی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے لینے چائیں جو ادارے کی بہتری کا باعث بنیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی طبی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنا چاہتی ہے اور ایسے اقدامات پر یقین رکھتی ہے جو عوامی نوعیت کے ہوں۔
- Advertisement -
[…] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں صحت کارڈ کے اجراءسے […]