لاہورہائیکورٹ کا استعفوں سے متعلق حکم
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر حکم کے بعد ردِعمل فیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں، ہر بات کے لیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔
آج لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کی۔
ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 راکین نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے۔
- Advertisement -
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 43 سابق رکن قومی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا اور درخواست دائر کی گئی،درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
ریاض فتیانہ،نصر اللہ خان اور طاہر صادق سمیت دیگر نے عدالت میں درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارکان اسمبلی نے استعفے منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے،استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کرے،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔
[…] نیوز) لاہور ہائیکور ٹ نے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست […]
[…] (مسائل نیوز) لاہورہائیکورٹ نے دو مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان […]