MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردی کیخلاف ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور حمزہ شفقات کی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)دہشت گردی کے خلاف ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات کی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی (بلوچستان) اعتزاز گورایہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشنز کے دوران 730 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ گزشتہ 3ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار فیس لیس کورٹس لانچ کرنے جارہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان حکومت نے نیا ادارہ لانچ کیا ہے۔ پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے۔ ہر ضلعے میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے ادارے کی شاخیں قائم کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

گفتگو کے دوران ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ پنجگور میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے ایک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک شخص ساجد احمد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد شخص کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گرد ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا رہا ہے اور اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد ساجد کے قبضے سے 5راکٹس، 2 رائفلز، 20دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ یہ دہشت گرد گاڑی میں اسلحہ لے کر پنجگور سے تربت جارہا تھا۔ اس کے قبضے سے ہیلمٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جو کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف نامی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں رہا۔ پڑوسی ملک میں دوستین نامی کمانڈر سے تربت کی کئی تصاویر شیئر کی گئیں۔

اعتزاز گورایہ نے کہا کہ ساجد احمد عرف شاہ ویز تربت کا رہائشی ہے جس نے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے عمرانیات میں ماسٹرز کیا۔ دہشت گردی کے ضمن میں اس نے تربت کے مختلف مقامات کی ریکی کی اور اسے بھارتی کمانڈر سے شیئر کیا جس میں سی ٹی ڈی کمپلیکس تربت، تربت ائیرپورٹ کو آنے جانے والے راستے اور زیر تعمیر ہائیکورٹ کی عمارت بھی شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.