MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور،نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانہ اضافہ کر دیا

1 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانا اضافہ کر دیا۔پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھا دیے گئے ہیں اور 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)لاہور میں کل بروز اتوار سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.