حکومتی ناقص انتظامات نے موسم کی چند لمحوں کی خوشی کو بھی غارت کردیا،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام (ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہیکہ حکومتی ناقص انتظامات نے موسم کی چند لمحوں کی خوشی کو بھی غارت کردیا، پہلے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی، پھربییارو مددگار چھوڑ دیا گیا، یہ حکومت ہے یا عوام کی قاتل؟ اپیل ہے نااہل اور بیحس حکومت کا انتظار کیے بغیر مری کے عوام سیاحوں کی مدد کریں۔انہوں نے سانحہ مری پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحت کے لئے آنے والے خاندانوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے۔
- Advertisement -
متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ قدرت کی جانب سے دیئے گئے موسم میں چند لمحوں کی خوشی کو بھی حکومت کے ناقص انتظامات نے غارت کر دیا۔مری کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کی مدد کریں۔ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مری میں 19 سیاحوں کی ہلاکت اندوہناک سانحہ ہے، پہلے بغیر وارننگ سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی گئی اور پھر برفباری میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور خوراک ومیڈیسن پہنچانے کی بجائے بییارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے یہ حکومت ہے یاعوام کی قاتل؟ انہوں نے کہا کہ میں مری کے سانحے پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے۔