MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فضائیہ کی مری اور گلیات میں امدادی کارروائیاں جاری

1 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے کالاباغ اور لوئرٹوپہ بیسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ برف میں پھنسے ہوئے لوگوں کی سہولت کے لیے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کرد یئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی اے بیس کالا باغ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے 03239418252 اور 03218838444 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ پی اے بیس لوئرٹوپہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے 03239417015 اور 051954555 پر مدد طلب کی جا سکتی ہے۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا۔ موسمی حالات میں بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اآباد(مسائل نیوز)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی تنصیبات، نئے تعمیر شدہ انفراسٹرکچر، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.