ہوشاپ دھماکے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ(ویب ڈیسک)مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ 10اکتوبر 2021کو ہوشاپ میں گرینڈ دھماکے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آئی جی پولیس کی تبدیلی کاعلم نہیں ہے، ناراض بلوچوں سے مذاکرات وفاقی حکومت کر رہی ہے صوبائی حکومت کے پاس تفصیلات نہیں ہیں، حکومت جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے
- Advertisement -
ہندوستان دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا دہشتگردوں کا افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں ڈی آئی جی کرائمز برانچ وزیر خان ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ 10اکتوبر 2021کو ہوشاب میں گرینڈ دھماکے میں دو بچے شہید ہوئے تھے جن کے لواحقین سمیت دیگر افراد نے سیکورٹی فورسز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا
بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر کرائمز برانچ نے واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے مرکزی ملزم نبیل ہاشم سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے انہوں نے بی ایل ایف کے کہنے کے تربت میں دہشتگردی کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کا واقعہ پر اپنا موقف ہے جسکی وجہ سے انہوں نے اپنا بیان جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزما ن کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا