MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مری،24 گھنٹوں میں 17 انچ برفباری، مزید برف پڑنے کا امکان

1 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مری(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج صبح سے بھی مری میں ہلکی برفباری جاری ہے جو کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم کل دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم سکتا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ موسمیات نےبالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، مغربی ہواو¿ں کے باعث مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے

اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں مزید بارش و برفباری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ مری میں دو سے تین دن کےدوران درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں آج اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.